پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر نے 18اسٹنٹس کو ایڈمن کے عہدے پر ترقی دے دی

جمعرات 16 فروری 2017 19:48

لاہور۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر کی ہدایت پر کئی برسوں سے ترقیوں کے منتظر 18اسسٹنٹس کو ایڈمن آفیسرز کے عہدوں پر ترقی کے احکامات جاری کر دیئے ۔ اس سلسلے میں آفس آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہوئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، ایڈیشنل رجسٹرارٹو جلیل طارق، ڈپٹی رجسٹرار امتیاز احمداور ترقی پانے والے ایڈمن آفیسران نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ یونیورسٹی کا چارج سنبھالتے ہی متعلقہ آفیسران کو عرصہ دراز سے ترقیوں کے منتظر ملازمین کی میرٹ پر ترقیوں کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملازمین کی ترقیاں بہت عرصے سے رکی ہوئی تھیں جو وقت پر ہونی چاہئیں ۔ انہوں نے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی سخت محنت اور کام کو تیز رفتاری سے نمٹانے کے باعث ہی آج یہ ترقیاں ممکن ہوئی ہیں۔

انہوں نے ترقی پانے والے ایڈمن آفیسران کومزید محنت ، ایمانداری اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔ ایڈمن آفیسران نے کہا وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ ترقیاں ماضی میں نظر انداز رہنے والے ملازمین کیلئے امید کی کرن ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ گزشتہ دس برس سے زائد ترقیوں کے منتظر تھے اور وائس چانسلر کی جانب سے ملازمین کی فلاح کیلئے اٹھائے اقدامات پر وہ بہت مشکور ہیں۔

متعلقہ عنوان :