دنیابھرکی طرح آزادکشمیرمیںبھی پیرامیڈیکس کا عالمی دن منایاگیا

جمعرات 16 فروری 2017 20:31

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) دنیابھرکی طرح آزادکشمیرمیںبھی پیرامیڈیکس کا عالمی دن منایاگیا۔اس سلسلہ میںآزادکشمیرکے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرزپر فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے۔دارالحکومت مظفرآباد میں سٹی بی ایچ یو میںفری میڈیکل کیمپ لگایاگیا۔ کیمپ میں آنے والے مریضوں کو مفت طبی امداداور ادویات دی گئیں۔

کیمپ کاانعقادپیرامیڈیکل کے مرکزی ترجمان شیخ منظور،ضلعی صدرعرفان اعوان، تحصیل صدرراجہ اسداورلیاقت نقوی نے کیاتھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے پیرامیڈیکس کے نمائندگان نے اس عزم کااعادہ کیاکہ وہ صحت عامہ کے شعبہ کی بہتری کے لئے اپنا ذمہ دارانہ کرداراداکرتے رہیں گے اور صحت عامہ کے شعبہ سے وابستہ پیرامیڈیکس کے مسائل کے حل کے لئے تمام فورمز پر آوازبلند کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ پیرامیڈیکل سٹاف صحت عامہ کے شعبہ سے وابستہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے ہیں جو کسی بھی سطھ پر اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیاکہ پیرامڈیکس کے مسائل حل کئے جائین اور درپیش مشکلات کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔