مقبول بٹ شہید قومی ہیرو ہیں قوم پرست رہنما ئوں کارکنان اپنے قائد اور قومی پیر کی عزت ووقار کیخلاف ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر سخت موقف اختیار کریں کٹھ پتلی حکومت کو واضح پیغام دیا جائے کے بٹ شہید کے وارث زندہ ہیں

جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات جہانزیب میر کشمیری کا تنظیمی اجلاس سے خطاب

جمعرات 16 فروری 2017 20:34

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات جہانزیب میر کشمیری نے کہا ہے کہ مقبول بٹ شہید قومی ہیرو ہیں قوم پرست رہنما ئوں کارکنان اپنے قائد اور قومی پیر کی عزت ووقار کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر سخت موقف اختیار کریں کٹھ پتلی حکومت کو واضح پیغام دیا جائے کے بٹ شہید کے وارث زندہ ہیں ‘انہوں نے کہا کہ تمام قوم پرسٹ رہنماوکارکنان اپنے قائد کی عزت ووقار کے خلاف اٹھنے والی آواز کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں اور پورے آزاد کشمیر متحد ومنظم ہو کر سخت موقف اختیار کریں کہ بٹ شہید کو کبھی فراموش نہیں کر کرتی ہم اپنے قومی ہیرو ز کی شان میں گستاخی کسی بصورت برداشت نہیں کریں گیس حکومت آزاد کشمیر ہوش کے ناخن لے مقبول بٹ شہید پوری متحدہ ریاست کی غیر متزلزل پہنچان ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پرآزادی پسند اقوام میں ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں جنہوں نے صرف اور صرف متحد ریاست جموں وکشمیر کی وحدت وقومی آزادی اور خود مختاری کے لیے اپنی جان کی بازی لگادی مگر غاصب قوتوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اکبر ماگرے،شعیب خاد راجہ،خواجہ رفیق،فاروق کشمیری،رمیض صدیق مغل،محمد ارشاد تبسم،محمد اکرم،گلزار بٹ،راجہ سبیل،عرفان کشمیری،ناصر ،آصف بیگ،صدام دین،اور دیگر بھی موجود تھے جہانزیب میر نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی موجودگی میں مقبول بٹ شہید کی برسی کے موقع پر ریاستی گمنام مزیر نے جس طرح ہرزہ رسائی کی جس نے پوری قوم کے جذبات کو مجروع کیا ہے انہوں نے کہا کہ مشیر حکومت کے بی خان کی طرف سے شہید کشمیر مقبول بٹ کے خلاف ہرزہ سرائی آسمان کی طرف تھوکنے کے برابر ہے مقبول بٹ پوری قوم کے ہیرو ہیں اس بیان سے ثابت ہو گیا ہے کہ کے بی خان ایک انڈین ایجنٹ ہے اور RAW کو خوش کرنے کے لیے بیان دیا گیا ہے کے بی خان کا بیان شہید کشمیر مقبول بٹ کی جوتی کی نوک کے برابر نہیں کے بی خان کو فوری طور پر حکومت سے فارغ کریں آزاد کشمیر کے لوگ ایک گلدستے کی حیثیت رکھتے ہیں اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو تمام تر زمہ داری حکومت آزاد کشمیر پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :