اولیاء کرام کے مزارات پر حاضری سے دل کو سکون ملتا ہے،پیرامجد شاہ

امت مسلمان کی پریشاینوں کا سبب دین اسلام سے دوری ہے،خطاب

جمعرات 16 فروری 2017 23:28

اولیاء کرام کے مزارات پر حاضری سے دل کو سکون ملتا ہے،پیرامجد شاہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء)امت مسلمان کی پریشاینوں کا سبب دین اسلام سے دوری ہے۔ہم نے اسلام کے سنہری اصولوں کو چھوڑ دیا ہے۔اور پیسے کی دوڑ میں بھائی بھائی کا گلہ کانٹے میں مصروف ھو گیا۔اِن سب باتوں کی وجہ کہ مسلمانوں نے نبی کریم ؐ کے بتائے ھوئے اصولوں کو ترک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جامع مسجد قوت الاسلام روات اسلام آباد مین جی ٹی روڈ میں محفل میلاد اور عرس غوثِ اعظم کی تقریب سے خطاب کرتے سجادہ نشین دربار عالیہ باھیا شریف پیر امجد حسین شاہ نے اِن خیالات کا اِظہار کرتے ھوئے مزید کہا کہ اولیاء کرام نے دین اسلام کی بڑی خدمت کی اور بے شمار غیرمزہب لوگوں کو مسلمان کیا۔

یہی وجہ ہے کہ آج بھی ان اولیاء کرام کے مزارات پر محافلیں اور فیضان جاری ھے۔اولیاء کے مزارات پر حاضری سے دل کو سکون ملتا ہے۔تقریب میں بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض کے پرائیویٹ سیکرٹری عبداکریم نے خصوصی شرکت کی اور مسجد قوت الاسلام کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کیا۔اِس موقع پر ملک ممریز اقبال UKکا شکریہ ادا کیا جنھوں نے مسجد کے دوکنال زمن عطیہ کیا۔تقریب سے سماجی کارکن تنویر نوشاھی۔حافظ خالد محمود۔تنویر حسین طاہر گولڈوی۔ملک عمران قادری۔ راجہ وقار صابر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔