وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی لعل شہباز قلندر کے مزار پر بم دھماکے کی مذمت

جمعرات 16 فروری 2017 23:59

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی لعل شہباز قلندر کے مزار پر بم دھماکے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیہون میں ہونے والے دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ اور کمشنر حیدرآباد شاہد پرویز سے ہونے والے دھماکہ کی تفصیلات معلوم کیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے سیہون اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی بھی ہدایات کیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گرد نہ مسلمان ہیں نہ ہی انسان۔ انہوں نے اپنے حلقے کے اہم لوگوں کو زخمیوں کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :