سیہون میں عثمان انصاری نے خودکش حملہ کیا: داعش کا دعویٰ

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 فروری 2017 22:17

سیہون میں عثمان انصاری نے خودکش حملہ کیا: داعش کا دعویٰ
سیہون شریف (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری2017ء) داعش نے دعوی کیا ہے کہ سیہون میں عثمان انصاری نے خودکش حملہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے سیہون شریف میں واقع حضرت لال شہباز قلندر کی درگاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کے باعث آخری اطلاعات موصول ہونے تک 72 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

دھماکے کی زد میں آ کر 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔ داعش کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ سیہون میں ان کے تربیت یافتہ دہشت گرد عثمان انصاری نے خودکش حملہ کیا۔

متعلقہ عنوان :