مالٹا،سنگترہ ،گرے فروٹ، مٹھا اور کاغذی لیموں ترشاو ہ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ، زرعی ماہرین

جمعہ 17 فروری 2017 17:27

سلانوالی۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)مٹھے کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے حوالہ سے زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ مالٹاسنگترہ گرے فروٹ مٹھا کاغذی لیموں ترشاو ہ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں پنجاب میں ا س کی کا شت سرگودہا فیصل آباد ساہیوال گجرات ملتان کے اضلاع میں کی جاتی ہے مٹھے کے پودے لگانے کاموسم فروری اورمارچ میں اورخزاں کیلئے ستمبر اوراکتوبرمیں مناسب ہے یعنی موسم بہاراورخزاں میں مٹھے کے پودے لگانے کاموسم ہے مٹھے کے پودے کم سردی کوبرداشت کرلیتے ہیں ا س کیلئے گرم اورنمی والی آب وہوادرکارہوتی ہے مٹھے کی کا شت کیلئے کم از کم درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ اورزیادہ سے ز یادہ در جہ حرارت43ڈگری سینٹی گریڈتک موزوںہوتا ہے مٹھے کے لیے زرخیزاورمیرازمین جونمکیات سے پاک اوربہترنکاس وا لی ہو بہترہوتی ہے مٹھے کی افزائش نسل بذریعہ قلم ہوتی ہے مگربذریعہ چشمہ پیداکرنا زیادہ بہتر ہے بذریعہ چشمہ پوداتیارکرنے کیلئے صیحی روٹ سٹاک کااستعمال بہت ضروری ہے جٹی کھٹی کوبطورروٹ سٹاک استعمال کیاجاتا ہے اس کے اوپر فروری مارچ یہ ستمبر اکتوبرمیں ٹی گرافٹنگ یہ ٹی بڈنگ کی جاتی ہے مناسب روٹ سٹاک سے اس کا قداوربڑھوتری دونوںکوکنٹرول کیاجاسکتا ہے میدانی علاقوں میں مٹھے کے پودے مربع نماطریقہ سے لگائے جاتے ہیں پودے سے پودے اورقطار سے قطار کادرمیانی فاصلہ 18فٹ رکھناضروری ہے پودے لگانے والی جگہ پرنشان لگاکراس میںنشان والی جگہ پر 3فٹ چوڑا اور3فٹ گہراگڑھاکھوداجاتا ہے۔