امریکہ، دوران پرواز خاتون مسافر کو تشدد کا نشانہ بنا نیوالے بھارتی شہری پر فردجرم عائد

جمعہ 17 فروری 2017 20:37

امریکہ، دوران پرواز خاتون مسافر کو تشدد کا نشانہ بنا نیوالے بھارتی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) امریکہ میں ایک بھارتی شہری پر دوران پرواز سوئی ہوئی مسافر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے بارے فرد جرم عائد کردی گئی، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ 58سالہ بھارتی شہری ویرا بہادرا راؤ کیونام نے گزشتہ سال لاس انیجلس سے نیوجرسی جانیوالی پرواز کے دوران سوئی ہوئی خاتون مسافر کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، کیونام کو گزشتہ سال 30جولائی نیویارک پہنچنے پر گرفتار کرکے ایف بی آئی نے وفاقی تحویل میں دیا تھا، اسے 30سے 60دن کے درمیان سزائے قید کا سامنا ہو گا۔(وقار)

متعلقہ عنوان :