کوٹلی ‘مختلف مقامات پر سیوریج کا پانی پینے کے پانی کے پائپوں میں داخل ‘لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے

جمعہ 17 فروری 2017 22:28

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) کوٹلی شہر کے مختلف مقامات پر سیوریج کا پانی پینے کے پانی کے پائپوں میں داخل ہونے لگا جس کو پی کر لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں۔یاد رہے کہ اس جانب بارہا توجہ دلائی گئی مگر کوئی شنوائی نہ ہو سکی ارباب اختیار سے اپیل کی گئی ہے کہ اس جانب فوری توجہ دے کر ٹوٹی ہوئی پائپ لائنوں کو درست کیا جائے تا کہ شہریوں کو بیماریوں سے بچایا جا سکے اور جو لوگ غفلت کے مرتکب ہو رہے ہیں انہیں راہ راست پر لایا جائے تا کہ وہ عوامی امنگوں سے نہ کھیلیں اور ایمانداری سے فرائض سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

تحقیقات میں دیکھا گیا ہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر جو پہلے دور میں پائپ لائن بچھائی گئی تھی اسے تبدیل نہیں کیا گیا اب جبکہ شہر کی آبادی تین گنا بڑھ چکی ہے اور ضرورت کے تحت ان لائنوں کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا جس وقت شہر کی آبادی35ہزارتھی اس وقت کے مطابق یہ سسٹم بہترین تھا مگر گذرتے ہوئے وقت کے ساتھ ساتھ سسٹم کو جان بوجھ کر اپ گریڈ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے بوسیدہ پائپ لائنوں نے بڑی آبادی کا بوجھ سنبھالنے کا فریضہ سرانجام دیاہ ہے ۔اب جبکہ آبادی 80ہزارسے زائد ہے توضروری ہو گیا ہے کہ شہر بھر میں نئی پائپ لائن بچھائی جائے اور گریٹر واٹر سپلائی کو جلد مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :