پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے مختلف ڈپلومہ جات کے امتحانی شیڈول کا اعلان کردیا

جمعہ 17 فروری 2017 23:18

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے اپنے زیر اہتمام ہونیوالے ڈپلومہ جات ڈپلومہ آف ایسو یسی ایٹ انجیئنر ڈپلومہ ڈریس ڈیزائنگ اینڈ ڈریس میکنگ پہلے سالانہ امتحان 2017کے امتحانی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ عملی امتحان کا انعقادمورخہ 02.05.17 جبکہ تھیوری کا امتحان مورخہ 08.06.17 سے ہوگا۔

(جاری ہے)

سنگل فیس کے ساتھ آن لائن فیڈنگ اور فیس بینک میں جمع کروانے کے لئے 20-03-2017ڈیٹالسٹ کے فائنل پرنٹ بمعہ اصل بینک چالان دفتر بورڈ میں جمع کروانے کے لئے 24-03-2017 مقرر کی گئی ہے اسی طرح ڈبل فیس کے ساتھ باالترتیب 27-03-2017اور 30-03-2017جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ 03-04-2017اور 06-04-2017مقرر کی گئی ہے۔ مقررہ تاریخوں کے بعد کوئی بھی داخلہ فارم قابل قبول نہ ہو گا، مزید معلومات کے لئے بورڈ کے ویب سائٹ www.pbte.edu.pk وزٹ کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :