ورچوئل یونیورسٹی اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل مارکیٹ پاکستان کے مابین مفاہمی یاداشت

جمعہ 17 فروری 2017 23:19

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان او ر انسٹیٹیوٹ آف فنانشل مارکیٹ پاکستان کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر نوید اے ملک اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل مارکیٹ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو علی خان نے سمجھوتے کی یاداشت پردستخط کیے۔

اِس معاہدے کی رو سے دونوں ادارے باہمی اشتراک سے طالبِعلموں کی تعلیمی استعداد بہتر بنانے کے لیے ٹریننگ پروگرام, ریسرچ اور نئے پیشہ وارانہ سرٹیفکیٹ کورسز فراہم کریں گے۔ اِس موقع پر ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر جناب نوید اے ملک نے دونوں اداروں کے باہمی اشتراک سے معیاری اور پیشہ وارانہ تعلیم کی فراہمی کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :