وائس چانسلرنے پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبران کیلئے جم کا افتتاح کر دیا

جمعہ 17 فروری 2017 23:19

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے یونیورسٹی کلب کے ساتھ فیکلٹی ممبران کیلئے بننے والے جم کا افتتاح کردیا ۔تقریب میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، صدر پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن جاوید سمیع، سیکریٹری افتخار تارڑسمیت دیگر نو منتخب عہدیداران، سینئر فیکلٹی ممبران ، قائمقام ڈائریکٹر سپورٹس شمسہ ہاشمی و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ تندرست جسم تندرست ذہن کے لئے ضروری ہوتاہے اور اساتذہ کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے انہیں جم کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے نئے منتخب ہونے والے اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے اراکین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ الیکشن کے تمام مراحل میں بالکل غیر جانبدار رہی ہے۔ صدراکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن جاوید سمیع نے فیکلٹی ممبران کو جم کی سہولت مہیا کرنے پر وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ نومنتخب آسا اراکین اساتذہ کی فلاح وبہبود اور مسائل کے خاتمے کیلئے کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :