جعلی و ملاوٹ شدہ کھاد اور غیر ملکی یوریا کی کنٹرول ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کے خلاف کاروائی کا آغاز

ہفتہ 18 فروری 2017 16:36

فیصل آباد۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء)حکومتی ہدایات کی روشنی میں جعلی و ملاوٹ شدہ کھاد اور غیر ملکی یوریا کی کنٹرول ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیاہے اور فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر کے تمام ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز ایگریکلچر اور دیگر افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر اچانک چھاپے ماریں اور اگر کسی جگہ پر جعلی و ملاوٹ شدہ کھاد یا غیر ملکی یوریا کی مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کی کوئی شکایت ملے تو ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ تمام کاشتکاروں ، کسانوں ، زمینداروں کو چاہیے کہ وہ کھاد خریدتے وقت ڈیلروں سے رسید ضرور حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ زائد قیمت وصول کرنے اور جعلی کھاد رکھنے والے دکانداروں اورڈیلروں کے بارے میں بر وقت اطلاع فراہم کی جائے تاکہ ان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے کاشتکاران کو کھڑی کپاس میں گندم کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے وقت اور پیسے کی بچت کے ساتھ ساتھ پیدا وار بھی زیادہ ہوگی۔