میٹرک کے سا لا نہ امتحانات کے کامیا ب انعقادو شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں

اس سلسلہ میں معمولی سی غفلت و لاپرواہی کو بھی ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے برانچ افسران سے خطاب

ہفتہ 18 فروری 2017 16:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑ نے کہا ہے کہ میٹرک کے سا لا نہ امتحانات 2017ء کے کامیا ب انعقادو شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں اس سلسلہ میں معمولی سی غفلت و لاپرواہی کو بھی ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا گزشتہ روز ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے برانچ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں سب سے زیادہ سیکورٹی مسائل درپیش ہوں گے تاہم ہر سنٹر پر پولیس تعینات ہونے کے ساتھ ساتھ آتشیں اسلحہ سے لیس تربیت یافتہ پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز بھی متعین کئے جائیں تاکہ کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے انہوں نے ریذیڈنٹ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ سیکورٹی گارڈز متعین کرتے وقت ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو ترجیح دی جائے اور ان کے کوائف فوری طور پر ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کو ارسال کریں تاکہ سپیشل برانچ کے ذریعے ان کی شہرت و نیک نامی بارے چھان بین کروائی جا سکے انہوں نے کہا کہ امتحانی سنٹروں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا رخ مین گیٹ کے علاوہ امتحانی سنٹروں کی طرف بھی متعین کیا جائے تاکہ ہر آنے جانے والے کی نقل و حرکت مانیٹر کی جا سکے انہوں نے موبائل انسپکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تفویض کردہ امتحانی مراکز کا ایک یوم قبل ضرور وزٹ کریں اور وہاں کے آر آئی سے مل کر امتحانی ماحول اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے سیکورٹی انتظامات کی بھرپور پلاننگ کریں تاکہ وہاں کسی بھی بیرونی مداخلت کا شائبہ تک نہ رہے انہوں نے کہا کہ طلبائ وطالبات کو امتحانات کیلئے سازگار و پرسکون ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس مقصد کیلئے تمام آر آئی حضرات اور موبائل انسپکٹرز سمیت امتحانی عملہ کو جس چیز کی ضرورت ہو انہیں فوری فراہم کی جائے تاکہ امیدواران کو کسی بھی پریشانی یا مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔