ایچ ای سی نے پاکستان کی 144یونیورسٹیوں کی منظور شدہ ڈگریاں آن لائن کر دیں

ہفتہ 18 فروری 2017 19:01

ایچ ای سی نے پاکستان کی 144یونیورسٹیوں کی منظور شدہ ڈگریاں آن لائن کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) ہائر ایجو کیشن کمیشن نے پاکستان کی 144یونیورسٹیوں کی منظور شدہ ڈگریاں آن لائن کر دیں ۔ ذرائع کے مطابق ہائر ایجو کیشن کمیشن آف پاکستان نے پو ر ے ملک کی سرکاری و نجی سیکٹر کی یونیورسٹیوں کی تمام ڈگریاں آن لائن کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

مجموعی طورپر 15098 ڈگریو ں کی فہرست ہائرایجوکیشن کمیشن کی ویب سائٹ پرجا ری کی گئی ہے ،یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز میں جا ری کی جانیوالی ڈگریوں کی فہرست بھی جا ری کر دی گئی ہے ، جس کے بعد اب کوئی بھی طالب علم کسی بھی شعبہ میں داخلہ لینے سے پہلے متعلقہ ڈگری کے معیار کی منطوری کی جانچ پڑتال کر سکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :