ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملے کا مجرم عمر عبدالرحمان امریکی جیل میں انتقال کر گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 فروری 2017 23:05

ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملے کا مجرم عمر عبدالرحمان امریکی جیل میں انتقال کر ..
نیویارک (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین18فروری۔2017ء) ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملے کا مجرم عمر عبدالرحمان امریکی جیل میں انتقال کر گیا ہے۔ امریکی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر نیو یارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کا مجرم عمر عبدالرحمان امریکی جیل میں انتقال کر گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمر عبدرالرحمان کی موت کی تصدیق اس کے خاندان کی جانب سے کر دی گئی ہے۔ عمر عبدالرحمان ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 1993 میں حملہ کرنے کے جرم میں جیل بھیجا گیا تھا۔ جبکہ اس پر نیو یارک میں دیگر کئی حملے کیے جانے کا بھی الزام تھا۔

متعلقہ عنوان :