پاک فوج کی افغان سرحد پر2روز میں جماعت الاحرار کے ٹریننگ کیمپس کے خلاف کاروائی ، 15 سے 20 دہشتگرد ہلاک ، متعدد زخمی ،جماعت الاحرار کے کمانڈر ولی کے 10 سے 12 ٹریننگ کیمپس اور خفیہ ٹھکانے تباہ ،افغان ذرائع

اتوار 19 فروری 2017 00:00

کابل /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2017ء) پاک فوج نے افغان سرحد کے پار2روز میں جماعت الاحرار کے ٹریننگ کیمپس کو نشانہ بنایا جس میں 15 سے 20 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گے جبکہ جماعت الاحرار کے کمانڈر ولی کے 10 سے 12 ٹریننگ کیمپس اور خفیہ ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق افغان ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج نے دو روز میں جماعت الاحرار کے ٹریننگ کیمپس کو نشانہ بنایا اس دوران جماعت الاحرار کے کمانڈر ولی کے 10 سے 12 ٹریننگ کیمپس اور خفیہ ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ، افغان ذرائع کے مطابق تباہ کیے گئے ٹھکانوں میں اسلحہ اور گولہ بارود موجود تھا ۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران نوجوانوں کو دہشتگردی کی تربیت دینے والا کمانڈر رحمن بابا بھی مارا گیا۔ افغان ذرائع کے مطابق کارروائی میں 15 سے 20 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :