بلوچستان میں حالات کو پرامن بنانے میں سب کو اپنا کردار اا کرنا ہوگا: ترجمان کوٹ لانگو خالق آباد

اتوار 19 فروری 2017 00:10

خالق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2017ء) کوٹ لانگو خالق آباد کے ترجمان نے سراوان ہائوس میں کامیاب قومی یکجہتی جرگہ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سراوان ہائوس کی جانب سے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے مردم شماری کے سلسلے میں بلوچستان کی تمام سیاسی پارٹیوں قبائل اور علماء کرام کو یکجا کرکے اپنا تاریخی قبائلی اور سیاسی کردار ادا کیا جو قابل ستائش ہے جرگہ میں بلوچستان کی سیاسی قیادت ‘ بلوچ پشتون قبائلی عمائدین اور علماء کرام نے شرکت کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ بلوچستان میں حالات کو پرامن بنانے میں سب کو اپنا کردار اا کرنا ہوگا ترجمان نے کہا کہ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی دعوت پر میرضیاء اللہ لانگو نے جرگہ میں شرکت کی لہٰذا کوٹ لانگو جرگے کی تمام سفارشات اور مطالبات پر مکمل اتفاق کرتا ہے اور امید کرتے ہیں کہ جرگہ کی سفارشات اور مطالبات پر عملدرآمد کرکے بلوچستان میں پرامن اور شفاف مردم شماری کا انعقاد کیا جائے گا اور امید ہے کہ سراوان ہائوس مستقبل میں بھی اپنا رہنمائی والا کردار ادا کرے گا

متعلقہ عنوان :