ویمن یونیورسٹی کی نازیہ نوازکل اپنے تھیسز کا دفاع کریںگی

منگل 21 فروری 2017 12:11

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کی ریسرچ سکالر مس نازیہ نواز نے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید ہ فرحانہ جہانگیرکی زیرنگرانی سائیکالوجی میں پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کرلی‘ وہ کل (بدھ) کوبارہ بجے یونیورسٹی کے مین کیمپس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ کی زیر صدارت منعقدہ ہونے والی امتحانی نشست میں اپنے تھسیسز کا دفاع کرینگی۔