مہران یونورسٹی جامشورو، تعلیم کو کارآمد بنانے والی نشانیوں کوجاننے کے لئے سافٹ ویئر کے استعمال سے متعلق سیمینار

منگل 21 فروری 2017 16:18

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) مہران یونورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے کوالٹی انہانسمینٹ سیل کی جانب سے زیادہ سے زیادہ تعلیم کو کارآمد بنانے والی نشانیوں کوجاننے کے لئے سافٹ ویئر کے استعمال کے متعلق ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار سے یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے پروفیسر اور او بی ای سافٹ ویئر کے ماہر ڈاکٹر سحر نور نے بطور خاص مقرر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں سافٹ ویئر کے استعمال سے تعلیمی معیار کو بڑھایاجا سکتا ہے اور معلومات حاصل کی جاسکتی ہے کہ طلبہ و طالبات کو جو تعلیم دی جا رہی ہے اس کے معیار کو پرکھا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ تعلیم کو کارآمد بنانے کے لئے مختلف تدریسی طریقہ کار اور سافٹ ویئر سے کام کیا جا رہا ہے لیکن ہمارے ملک میں یہ کام ابھی ابتدائی مرحلہ میں ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ مہران یونیورسٹی کاکوالٹی انہانسمینٹ سیل بہتر اندازمیں کام کر رہا ہے اور مہران یونیورسٹی کی رینکنگ میں بھی بہتری آ رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سافٹ ویئرز آج کے دور کی اہم ضرورت ہیں۔ سیمینار میں مہران یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی ، چاروں فیکلٹیز کے ڈینز، تدریسی شعبوں کے سربراہوں اور استاتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :