چائے والے ارشد خان کے بعد خوبرو برگر والے شاہ فہد کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

منگل 21 فروری 2017 17:21

چائے والے ارشد خان کے بعد خوبرو برگر والے شاہ فہد کی تصویر کے سوشل میڈیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) چائے والے ارشد خان کے بعد خوبرو برگر والے شاہ فہد کی تصویر کے ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔راولپنڈی کے ایوب پارک کے ٹھیلے پر برگر بیچنے والا جاذب نظر نوجوان شاہ فہد نویں کلاس کا طالب علم بھی ہے ۔

(جاری ہے)

نوجوان کی خوبصورت فوٹو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے بیحد پسند کیا جارہا ہے اور اس کی خوبصورت پر کمنٹس بھی کئے جارہے ہیں۔یاد رہے کہ خوبرو نوجوان چائے والے ارشد خان کی ایک فوٹو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جسکے پاکستان سمیت ملک بھر میں خوب چرچے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :