چا غی ،لیویز کی کارروائی، 23افغان باشندے گرفتار

منگل 21 فروری 2017 17:25

چا غی ،لیویز کی کارروائی، 23افغان باشندے گرفتار
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء)چا غی میں لیویز کی کاروائی 23افغان باشندے گرفتار،لیویز کے مطابق منگل کو لیویز نے چاغی میں دوران چیکنگ بغیر سفری دستا یوزارت کے سفر کر نے والے 23افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا ،مذکورہ افراد پاکستان کے راستے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونا چاہتے تھے تمام افراد کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں ایف آئی اے کی تحویل میں دیدیا گیا۔