حب ،فورسز کے قا فلے کے قریب سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ ،تین اہلکار زخمی

منگل 21 فروری 2017 17:25

حب ،فورسز کے قا فلے کے قریب سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ ،تین اہلکار زخمی
ْ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) حب میں فورسز کے قا فلے کے قریب سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ تین اہلکار زخمی ،تفصیلا ت کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب حب کے علاقے ساکران روڈ پر ایف سی قافلے کے قریب سڑک کنارے نصب بم زور دار دھما کے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے کراچی منتقل کردیا گیا ،مزیدکا رروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :