قومی نوعیت کے منصوبہ جات عرصے بعد بنتے ہیں انکی معیاری اور بروقت تکمیل ہونی چاہیے ،منصوبہ جات کی معیاری تکمیل کیلئے بروقت فنڈنگ ، اچھاکنٹریکٹر اور پراجیکٹ منیجمنٹ ناگزیر ہوتی ہے ، آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی عمارت کو تاریخی نوعیت کی عمارت بنائیں گے ، عمارت کی تعمیر کے لیے اچھی شہرت والا کنٹریکٹر رکھا جائے

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کی آزاد کشمیر اسمبلی کی عمارت بارے بریفنگ کے موقع پر گفتگو

منگل 21 فروری 2017 22:39

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی نوعیت کے منصوبہ جات عرصے بعد بنتے ہیں انکی معیاری اور بروقت تکمیل ہونی چاہیے۔منصوبہ جات کی معیاری تکمیل کے لیے بروقت فنڈنگ ، اچھاکنٹریکٹر اور پراجیکٹ منیجمنٹ ناگزیر ہوتی ہے ، آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی عمارت کو تاریخی نوعیت کی عمارت بنائیں گے۔

عمارت کی تعمیر کے لیے اچھی شہرت والا کنٹریکٹر رکھا جائے۔ وہ منگل کے روز آزاد جموں وکشمیر اسمبلی کی عمارت کے بارہ میں بریفنگ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔ا س موقع پر آزاد کشمیرکے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر نجیب نقی ، ڈپٹی سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) ڈاکٹر سید آصف شاہ، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات خواجہ احسن اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ ملک اسرار نے قانون ساز اسمبلی کی عمارات کے ڈیزائن اور منصوبہ بندی کی متعلق بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کی اسمبلی کی بلڈنگ 2.44بلین روپے کی خطیر رقم سے تعمیر کی جارہی ہے اس عمارت کو تاریخی نوعیت کی عمارت بنانا ہوگا۔ ایسی عمارتیں ، تاریخی نوعیت کی ہوتی ہیں۔ اور روز روز نہیں بنتیں۔ قومی نوعیت کے منصوبہ جات کو شفاف انداز میں بروقت مکمل کیا جانا چاہیے۔ منصوبہ جات کی معیاری تکمیل کے لیے کنٹریکٹر کا اہم کر دار ہوتا ہے۔ اس منصوبہ کے لیے اچھی شہرت کا حامل کنٹریکٹر رکھا جائے تاکہ عمارت بہترین انداز مکمل کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :