دنیا کے 196 ممالک کا دورہ کرنے والی دنیا کی واحد خاتون نے پاکستان کو دنیا کے 10 خوبصورت ترین ممالک میں سے ایک قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 22 فروری 2017 21:23

دنیا کے 196 ممالک کا دورہ کرنے والی دنیا کی واحد خاتون نے پاکستان کو دنیا ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری2017ء) دنیا کے 196 ممالک کا دورہ کرنے والی دنیا کی واحد خاتون نے پاکستان کو دنیا کے 10 خوبصورت ترین ممالک میں سے ایک قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون کیسی ڈی پیکول نے دنیا کے 196 ممالک کا دورہ کرنے والی دنیا کی واحد خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ کارنامہ 18 مہینوں میں انجام دیا۔ کیسی نے جہاں دنیا کے دیگر ممالک کا دورہ کیا وہیں وہ پاکستان کے دورے پر بھی آئیں۔ کیسی نے دنیا کے 10 خوبصورت ترین ممالک کی فہرست بھی جاری کی ہے۔ کیسی کا کہنا ہے کہ ان کی نظر میں پاکستان دنیا کے 10 خوبصورت ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ کیسی نے پاکستان کو دنیا کا پانچواں خوبصورت ترین ملک قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :