نواز شریف عوامی عدالت میں نااہل ہو چکے ہیں ،نواز شریف کے خلاف کیسز بے نظیر دور سے چل رہے تھے ، وہ 10 سال کیلئے معاہدہ کرکے اپنی مرضی سے ملک سے باہر چلے گئے تھے ، اسحاق ڈار نے سب کچھ دستخط کرکے حلفیہ بیان دیا تھا، اس پر کوئی دبائو نہیں تھا، سب جھوٹ بولا جا رہا ہے ،اس نے اپنے دور حکومت میں کسی کے کام میں مداخلت نہیں کی اور نہ ہی کوئی ریکارڈ تحویل میں لیا تھا ، ، پاکستان کو لوٹا جا رہا ہے ، یہ حکومت بھی کرتے ہیں اور ملک کو بھی لوٹتے ہیں ، تمام منصوبوں میں کرپشن کی جا رہی ہے ، شریف خاندان عدالت کو گمراہ کر رہا ہے،فظ سعید دہشتگرد نہیں ہے ، جماعت الدعوة محب وطن جماعت ہے

آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدر پرویز مشرف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 22 فروری 2017 23:32

نواز شریف عوامی عدالت میں نااہل ہو چکے ہیں ،نواز شریف کے خلاف کیسز بے ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کیسز بے نظیر دور سے چل رہے تھے ، وہ ہمارے ساتھ 10 سال کے لئے معاہدہ کرکے اپنی مرضی سے ملک سے باہر چلے گئے تھے ، اسحاق ڈار نے سب کچھ دستخط کرکے حلفیہ بیان دیا تھا اس پر کوئی دبائو نہیں تھا سب جھوٹ بولا جا رہا ہے جس نے اپنے دور حکومت میں کسی کے کام میں مداخلت نہیں کی اور نہ ہی کوئی ریکارڈ تحویل میں لیا تھا ، نواز شریف عوامی عدالت میں نااہل ہو چکے ہیں ، پاکستان کو لوٹا جا رہا ہے ، یہ حکومت بھی کرتے ہیں اور ملک کو بھی لوٹتے ہیں ، تمام منصوبوں میں کرپشن کی جا رہی ہے ، شریف خاندان عدالت کو گمراہ کر رہا ہے،حافظ سعید دہشتگرد نہیں ہے ،لشکر طیبہ محب وطن جماعت ہے ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کیسز بے نظیر دور سے چل رہے تھے ۔ وہ ہمارے ساتھ 10 سال کے لئے معاہدہ کرکے باہر چلے گئے تھے ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ پانامہ کیس خراب کرنے کے لئے نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کی طرف سے بہانے بنائے جا رہے ہیں ۔ اسحاق ڈار نے سب کچھ دستخط کرکے حلفیہ بیان دیا تھا ۔ اسحاق ڈار پر کسی قسم کا کوئی دبائو نہیں تھا وہ جھوٹ بول رہا ہے دبائو تھا ۔

پرویز مشرف نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں کسی کے کام میں مداخلت نہیں کی ۔ ہم نے کسی قسم کا کوئی ریکارڈ تحویل میں نہیں لیا تھا ۔ ہم پر دستاویزات غائب کرنے کے الزام بے بنیاد ہیں ۔ میں اعتزاز احسن کی باتوں سے اتفاق کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوام کی عدالت میں بھی نااہل ہو چکے ہیں ۔ عوامی تاثر یہی ہے کہ انہوں نے کرپشن اور غلط بیان کی ہے ۔

پاکستان کو بری طرح لوٹا جا رہا ہے ۔ یہ لوگ حکومت کرتے ہیں اور ملک بھی لوٹتے ہیں ۔ تمام منصوبوں میں کرپشن کی جا رہی ہے ۔ مشرف نے کہا کہ یونیورسٹیز میں 40 منٹ کا لیکچر دینے پر مجھے ڈیڑھ لاکھ ڈالرملتے ہیں ۔ میں نے اپنی محنت سے پیسہ کمایا کبھی کرپشن نہیں کی ۔ 2008 کے بعد پاکستان میں کرپشن عروج پر پہنچ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ قطر سے ایل این جی کی مہنگی ڈیل کی ۔

منصوبوں اورسڑکوں کے ٹھیکے دے کر مال بنایا جاتا ہے ۔ جب کوئی اقتدار میں ہوتا ہے تو اس کے لئے کرپشن کرنا بہت آسان ہوتا ہے ۔ جنرل کیانی کے بھائیوں نے بھی کرپشن کی ۔سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ حافظ سعید دہشتگرد نہیں ہے۔ جماعت الدعوة محب وطن جماعت ہے ۔ حافظ سعید ایک بہترین این جی او چلا رہے ہیں میں فلاح انسانیت فائونڈیشن ملک کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم ہے ۔ حکمران بھارت کو خوش کرنے کے لئے حافظ سعید اور جماعت الدعوہ پر پابندی لگا رہے ہیں ۔ …(م د )