بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے، پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کی بجائے اپنے ملک میں خواتین کی عزت کی حفاظت پر توجہ دو: چینی طالبہ کے ویڈیو پیغام کے سوشل میڈیا پر چرچے

muhammad ali محمد علی بدھ 22 فروری 2017 22:07

بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے، پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کی بجائے اپنے ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری2017ء) چینی طالبہ کے ویڈیو پیغام کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے حوالے سے ایک چینی طالبہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو پیغام میں طالبہ کا کہنا ہے کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے۔ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں سالانہ ہزاروں لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے۔ بھارت کو چاہیے ہے کہ  پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کی بجائے اپنے ملک میں خواتین کی عزت کی حفاظت پر توجہ دے۔