عمرہ ادائیگی کی آڑ میں بھیک مانگنے میں 100پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیاگیا

امیگریشن حکام نے ائیر پورٹ پر پوچھ گچھ کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دیدی

بدھ 22 فروری 2017 22:11

عمرہ ادائیگی کی آڑ میں بھیک مانگنے میں 100پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیاگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء)سعودی حکام نے عمرہ ادائیگی کی آڑ میں بھیک مانگنے والے 100پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا ۔

(جاری ہے)

ان پاکستانیوں کو سعودی ائیر لائنز 738کے ذریعے جدہ سے لاہور لایا گیا ۔ امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانیوں سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دیدی۔