حسن اور حسین نواز نے فیس بک کے بانی کی طرح محنت کرکے اپنا کاروبار کھڑا کیا: مسلم لیگ ن کی سینیٹر نہال ہاشمی کا انوکھا دعوی

muhammad ali محمد علی بدھ 22 فروری 2017 22:17

حسن اور حسین نواز نے فیس بک کے بانی کی طرح محنت کرکے اپنا کاروبار کھڑا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری2017ء) مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے صاحبزادوں نے اپنی محنت سے اپنا کاروبار کھڑا کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کی جانب سے وزیراعظم کے صاحبزادوں کے دفاع میں انوکھا دعوی کیا گیا ہے۔ نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی طرح محنتی ہیں۔ انہوں نے مار زکربرگ کی طرح محنت کرکے اپنا کاروبار کھڑا کیا ہے۔