لاہور: باغبانپورہ کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ نوجوان جان کی بازی ہارگیا

بدھ 22 فروری 2017 23:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) باغبانپورہ کے علاقہ میں ٹریفک حادثے میں 28سالہ نوجوان جان کی بازی ہارگیا۔پولیس نے نعش مردہ خانے جمع کرواتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ سکھ نہر کے قریب تیز رفتار مزدے نے موٹرسائیکل سوار ہارون نامی نوجوان کو ٹکر ماردی جس سے ہارون شدید زخمی ہوگیا،حادثے کے بعد مزدے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،اطلاع ملنے پر ایدھی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی،پولیس کے مطابق مزدے کو قبضہ میں لیتے ہوئے متوفی کی نعش مردہ خانے جمع کروادی گئی ہے۔مزید قانونی کارروائی جاری ہی

متعلقہ عنوان :