دوردراز علاقوں میں براڈ بینڈ سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت موجودہ مالی سال کے دوران 12 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے،صارفین کی تعداد میں 56 ہزار کا اضافہ ہو جائے گا،وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کا خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں پائیدار ترقی کیلئے براڈ بینڈ فیسلٹی کے معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب
یہ منصوبہ خیبرپختونخوا کی ترقی کیلئے معاون ثابت ہوگا،وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان
بدھ 22 فروری 2017 23:52
(جاری ہے)
وزیر خزانہ نے کہا کہ ایکنک نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قیام کیلئے 9.2 ارب روپے کی منظوری دی ہے تاکہ ملک میں موجود آئی ٹی کی بھرپور صلاحیت سے استفادہ کیا جاسکے۔
حکومت کی اقتصادی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا نے پاکستان کی معاشی ترقی تسلیم کی ہے اور 2030ء تک اسے دنیا کی 32ویں بڑی معیشت بننے کی پیشنگوئی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2050ء تک ملک 17 بڑے معاشی ممالک میں شامل ہو جائے گا۔ انہوں نے مخالفین سے کہا کہ وہ اپنی جھوٹی سیاست سے باہر آئیں اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی اور خوشحالی کیلئے حکومتی کوششوں میں تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور امت مسلمہ کیلئے ایک قلعہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی کو اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور نہ ہی کوئی ملک اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث مجرموں کے خلاف ملک کو کارروائی کرنی چاہیے یا پھر پاکستان خود اپنی سلامتی کیلئے انکے خلاف کارروائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ جون 2014ء میں کیا گیا اور سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ ملک کو آگے لیجانے کیلئے تعاون کریں۔ اس موقع پر انوشہ رحمان نے کہا کہ موجودہ پراجیکٹ ڈیجٹل پاکستان کیلئے وزیراعظم کے ویژن کا ایک اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ افراد تھری جی رابطہ کی سہولیات سے مستفید ہونگے جو صوبہ خیبرپختونخوا کی ترقی کیلئے بھی معاون ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 4226 غیر رسائی شدہ موضع جات تک یو ایس ایف کی رسائی ہوئی ہے اور بلوچستان میں براڈ بینڈ کی سہولیات کیلئے دیگر منصوبوں پر پیشرفت ہو رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.