کھیلوں کی سرگرمیوں سے مقابلے کاماحول پیداہوتاہے،ڈاکٹرمحمدعابد

جمعرات 23 فروری 2017 14:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء)جامعہ پشاورکے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدعابد نے کہاہے کہ کھیلوںکی سرگرمیوں سے مقابلے کاماحول پیداہوتاہے ،صحت مند جسم میں صحت مند دماغ ہوتاہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے نوجوان اپنے آپ کوایسے ہی سرگرمیوں میں مصروف رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے پشاوریونیورسٹی میں منعقدہ سالانہ انٹرکالجز ٹورنامنٹ کے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مختلف گیمز کے جیتنے والے کھلاڑیوں کے حوصلہ افزائی اوران کوانعامات سے نوازا۔