پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا تعلق سرحد پارسے ہے۔ ترکی کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں‘ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔بھارت اور افغانستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کی ترک وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب
میاں محمد ندیم جمعرات 23 فروری 2017 16:19
(جاری ہے)
انقرہ میں وزیر اعظم پاکستان کے اعزازمیں باضابطہ استقبالیہ تقریب ہوئی۔
استقبالیہ میں شرکت کرنے پر ترک وزیر اعظم نے نواز شریف کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔اس دوران وزیر اعظم پاکستان اور ترک وزیر اعظم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں دونوں رہنماوں کی مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ بھارت اور افغانستان سے پر امن بقائے باہمی کی بنیاد پر تعلقات کے خواہاں ہیں۔ترک وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ فوجی بغاوت کی کوشش کو ناکام بناکر ترک عوام ثابت کرچکے ہیں کہ وہ ٹینک سے زیادہ طاقتور ہیں۔انہوں کہا کہ وہ اپنے دوسرے گھر ترکی میں آکر خوشی محسوس کررہے ہیں اور بہترین مہمان نوازی پر ترک قیادت کے شکر گزار ہیں۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ترکی کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں اور پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کی حمایت کرتے ہیں اور بغاوت ناکام بنانے والے 248 شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔نواز شریف نے امید ظاہر کی یقین ہے ترکی امن ،ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے گا۔وزیراعظم نے بتایا کہ اسٹریٹجک کونسل کا پانچواں اجلاس کامیاب رہا اور ترکی کے عوام کی جانب سے کشمیر تنازع پر حمایت کے شکرگزار ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دفاع کے شعبے میں ترکی کے ساتھ تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔گذشتہ دنوں سندھ کے شہر سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے خودکش حملے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں نے درگاہ کو بے دردی سے نشانہ بنایا مگر اس طرح ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی مشترکہ تاریخ، مذہب اور ثقافت کے رشتوں سے جڑے ہیں جبکہ پاکستان اور ترکی کو ایک جیسے خطرات کا سامنا ہے۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھارت اور افغانستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔ریڈیو پاکستان کے مطابق پاکستان اور ترکی کی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اجلاس میں دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔مرکزی اجلاس سے پہلے کونسل کے تحت کام کرنے والے 6 مشترکہ ورکنگ گروپوں کا اجلاس ہوا اور اس دوران ہونے والی بات چیت اور نتائج پر مبنی رپور ٹ اجلاس میں پیش کی گئی۔خیال رہے کہ یہ ورکنگ گروپس تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، خزانہ و بینکاری، ٹرانسپورٹ اور مواصلات، ثقافت وسیاحت اور تعلیم سے متعلق ہیں۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے انقرہ میں ترک رہنما مصطفیٰ کمال کی یادگار پر بھی حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔مزید اہم خبریں
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
-
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
صدرسے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات ، سالانہ رپورٹ پیش کی
-
پاکستان کا چین کے ساتھ چائے کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.