تعلیمی پیکج کی بحالی حق سچ کی فتح اور پیپلزپارٹی کی علم دوستی عوام دوستی میرٹ بالادستی کا بڑا ثبوت بھی‘عدالت عظمیٰ نے ہزاروں طلبہ کا مستقبل محفوظ بنانے کے ساتھ اساتذہ کے حقوق کی نگہبانی کی ہے

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے نائب صدر سابق وزیر حکومت سردار جاوید ایوب کا بیان

جمعرات 23 فروری 2017 16:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء)تعلیمی پیکج کی بحالی حق سچ کی فتح اور پیپلزپارٹی کی علم دوستی عوام دوستی میرٹ بالادستی کا بڑا ثبوت بھی،عدالت عظمیٰ نے ہزاروں طلبہ کا مستقبل محفوظ بنانے کے ساتھ اساتذہ کے حقوق کی نگہبانی کی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے نائب صدر سابق وزیر حکومت سردار جاوید ایوب نے اخبار نویسوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی مفاد کو مقدم رکھ کرعوام دوست فیصلے کیے موجود حکومت تعلیمی پیکج سے سیاسی مفادات حاصل کرنا چاہتی تھی اور سیاس کارکنوں کو ایڈجسٹ کرنا چاہتی تھی سردار جاوید ایوب نے پیپلزپارٹی کا مقدمہ جاندار انداز میں لڑنے والے وکلاء کو بھی مبارک باد پیش کی ہے اور تعلیمی پیکج کی بحالی پر عوام کو بھی مبارکباد دی۔