بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے کریڈٹ مینجمنٹ ڈویژن کے زیر اہتمام 2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 23 فروری 2017 16:57

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء)بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے کریڈٹ منیجمنٹ ڈویژن(سی ایم ڈی) کے زیر اہتمام دو روز تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ گزشتہ روز یہاں منعقد ہونے والی ورکشاپ میں مظفر آباد زون کے بینک کریڈٹ افسران کی استعداد کار بڑھانے کے لئے کریڈٹ پالیسی اور ضابطہ کار پر سیر حاصل روشنی ڈالی گئی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے اختتام پر منیجنگ ڈائریکٹر جناب عمران صمد نے بینک آف آزاد جموں و کشمیر کی کامیابی اور ترقی کے لئے افسران کو مزید لگن اور تندہی سے کام کرنے کی تلقین کی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی بینک دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کرے گا۔ اس ترقی اور کامیابی میں بینک سٹاف نے اپنا خصوصی کردار ادا کرنا ہے۔ جب کہ کریڈٹ افسران کا کردار کلیدی ہے۔ ورکشاپ کے شرکاء میں توصیفی اسناد تقسیم کی گئیں ۔ ورکشاپ کی نگرانی کریڈٹ ہیڈ جناب معاذ اللہ خان نے کی۔