عالمی قوانین توڑنے والے کسی بھی پاکستانی اقدام کے دفاع کیلیے تیار ہیں: ترجمان افغان وزارت خارجہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 فروری 2017 20:57

عالمی قوانین توڑنے والے کسی بھی پاکستانی اقدام کے دفاع کیلیے تیار ہیں: ..
کابل (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23فروری2017ء) ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی قوانین توڑنے والے کسی بھی پاکستانی اقدام کے دفاع کیلیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد پر پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے ترجمان افغان وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے جارحانہ اقدامات پاک افغان تعلقات کومزید خراب کرینگے۔ عالمی قوانین توڑنے والے کسی بھی پاکستانی اقدام کے دفاع کیلیے تیار ہیں۔ پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات عوام کے مفاد میں نہیں ہیں۔ پاکستان کیطرف سے جارحانہ اقدامات کے رکنے کا انتظار کر رہے ہیں۔