حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے،رانا تنویر حسین

گزشتہ چند سالوں سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے پاکستانی معیشت تیزی سے ابھر رہی ہے،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار

جمعرات 23 فروری 2017 21:36

حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے،رانا ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے مشرق وسطی میں مسلم لیگ (ن) کے صدر چوہدری نور الحسن کی دعوت پر دوبئی میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے قونصل جنرل بریگیڈئیر (ریٹائرڈ)جاوید حسن بھی موجود تھے۔پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے پاکستان کی معیشت تیزی سے ابھر رہی ہے۔

اور اب ہماری حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہا ر کیا کہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے وعدے پر پورا اتر سکے گی۔ پاکستان کے معاشی اشاریے روز بروز بہتر ہو رہے ہیںاور یہ بہتری بے مشال ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھ رہی ہیں اور پیداواری شعبہ قابل زکر ترقی کر رہا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے زخئر بڑھے ہیں ۔

سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی بہتر ہے اورہنڈرڈ انڈیکس جنوری میں94000 ہزار پوانٹس کی حد عبور کر چکاہے۔ اور نئی حدوں کو چھورہا ہے۔ صنعتی شعبہ ترقی کر رہا ہے اور 2015-16میں اس کی شرح نمو 6.8فی صد رہی۔عالمی اقتصادی اداروں میں پاکستان کی مالیاتی اور اقتصادی درجہ بندی میں بہتری آ رہی ہے۔ ورلڈ بینک نی2016-17 کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو 5.2رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ 2018 تک پاکستان کے قرضے جی ڈی پی کا 60 فی صد رہ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :