زمین سے 39 نوری سال کے فاصلے پر زمین جیسے 7 سیارے دریافت
جمعرات 23 فروری 2017 23:52
سائنسدانوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے زمین سے 39 نوری سال کے فاصلے پر واقع ایک بونے ستارے ٹریپسٹ 1‘‘ (TRAPPIST-1) کے گرد گردش کرتے 7 سیاروں کو دریافت کیا ہے۔ اس بونے ستارے اور اس کے گرد گردش کرتے 7 سیاروں کا ماحول ہمارے نظام شمشی سے کافی ملتا جلتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان سیاروں کا ماحول زندگی کے لیے سازگار ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے انہیں ایسا کوئی ستارہ نہیں ملا جس کے گرد زمین کے سائز والے اتنے زیادہ سیارے گردش کر رہے ہوں۔
(جاری ہے)
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اُن سیاروں کی سطح ایسی ہے جو پانی کو مائع حالت میں رکھنے کےلیے مناسب ہے۔ ایسے حالات زندگی کے لیے مثالی مانے جاتے ہیں۔
سائنسدان ان سیاروں پر آکسیجن کی دستیابی کے بارے میں بھی تحقیق کر رہے ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگلے 10 سالوں میں ٹریپسٹ 1 کے گرد گھومتے سیاروں پر زندگی کے موجود ہونے یا نہ ہونے کا پتا چلا لیا جائے گا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان سیارون سے ٹریپسٹ 1 زمین سے سورج کے مقابلے میں 10 گنا بڑا نظر آئے گا۔ ٹریپسٹ 1 کا رنگ گلابی رنگ کی نظر آئے گا۔ پہلے سوچا گیا تھا کہ یہ گہرا سرخ ہوگا لیکن سرخ رنگ کا بیشتر حصہ غیر مرئی شعاعوں کی وجہ سے ظاہر نہیں ہوگا۔ اگر ٹریپسٹ 1 کے سیاروں پر زندگی ہوئی تو اُن کے چیزیں دیکھنے کا انداز ویسا نہیں ہو جیسا کہ انسان زمین پر دیکھتے ہیں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہاں موجود جانداروں کے پاس آنکھیں ہی نہ ہوں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہمارے سورج کا ایندھن ختم ہو جائے گا تو نظام شمشی ختم ہو جائے گا مگراس وقت بھی ٹریپسٹ 1 کے بچپن کے دن ہونگے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنا ایندھن بہت کفایت شعاری سے خرچ کر رہا ہے۔ ٹریپسٹ 1 اتنا ٹھنڈا ہے کہ اس کے قریب ترین سیارے پر بھی پانی موجود ہو سکتا ہے۔سائنسدانوں کےمطابق ٹریپسٹ 1 اگلے 10 ٹریلین سالوں تک زندہ رہے گا جو کائنات کی عمر کے مقابلے میں 700 گنا زیادہ ہے۔ اس لیے آج نہیں تو آنے والے دنوں میں یہاں زندگی کے بھرپور امکان موجود ہیں۔
نظام شمشی سے باہر پہلی بار کسی سیارے کی تلاش 1990 میں شروع ہوئی تھی۔ سائنسدان اب تک 3500 سیارے دریافت کر چکے ہیں جو 2675 مختلف نظاموں میں پھیلے ہوئے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.