سی پیک پر مغربی دنیا کی سازش نظر آ رہی ہے- دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم پختہ ہے اس لئے ہماری یہ جنگ ضرور نتیجہ خیز ہو گی، ہم خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنا چاہتے ہیں- دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں افغان سرزمین استعمال ہوئی- وزیراعظم نواز شریف کی انقرہ میں گفتگو
میاں محمد ندیم جمعہ 24 فروری 2017 14:59
(جاری ہے)
دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم پختہ ہے اس لئے ہماری یہ جنگ ضرور نتیجہ خیز ہو گی، ہم خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنا چاہتے ہیں، پشاور کابل موٹروے بنا کر افغانستان میں استحکام لانا چاہتے ہیں، پشاور جلال آباد ہائی وے 75 فیصد بنا چکے ہیں، افغانستان سے الزامات کی بوچھاڑ ہوئی لیکن ہم نے افغانستان کو عمران خان کی زبان میں بھی جواب نہیں دیا، دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں افغان سرزمین استعمال ہوئی، جی ایچ کیو بھی ریاست کا ادارہ ہے، افغان صدر کو جی ایچ کیو میں بریفنگ دینے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
بیرون ملک دوروں پر پی آئی اے کے جہاز استعمال کرنے پر وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں سربراہان مملکت کے پاس بڑے اور ذاتی جہاز ہوتے ہیں لیکن ہم تو کبھی کبھار پی آئی اے سے دو تین دن کے لئے جہاز مانگ کر لا رہے ہیں جب کہ میں 12 سیٹوں والا جہاز استعمال کرتا ہوں۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ سی پیک میں ترکی کی شمولیت کا خیرمقدم کریں گے، وسط ایشیائی ریاستیں سی پیک میں تیزی لاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی کی سی پیک میں شمولیت کا خیرمقدم کریں گے، ترک صدر سے داعش سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر بات ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ وسط ایشیائی ریاستیں سی پیک میں تیزی کا سبب بن سکتی ہیں، وسط ایشیائی ریاستوں سے روابط ہمارا وژن ہے، پرامن اور مستحکم افغانستان کے خواہاں ہیں، پرامن افغانستان خطے اور پاکستان کے مفاد میں ہے، پشاورسے جلال آباد ہائے وے کا ساٹھ فیصد سے زائد کام مکمل ہوگیا ہے۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ میڈیا میں خود احتسابی آگے بڑھنے کا بہترین عمل ہے، دھماکے کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر میڈیا میں بحث مثبت رویہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دو ہزار تیرہ کے مقابلے میں ملک میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے، ملکی ترقی کے لئے تمام رہنما اور جماعتیں ملکر کام کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.