مئی و جون کے مہینہ میں جانوروں کے چارے کی قلت پر قابو پانے کیلئے کاشتکاروں کو ماٹ گراس کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 24 فروری 2017 15:24

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو ماٹ گراس کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ چونکہ ماٹ گراس ایک زود ہضم اور غذائیت سے بھر پور متعدد کٹائیاں دینے والا چارہ ہے اس لئے اس کی کاشت سے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ عام طور پر مئی اور جون کے مہینوں میں چارے کی قلت پید اہو جاتی ہے جبکہ اس عرصہ میں چارے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ماٹ گراس انتہائی اہمیت کا حامل ہو تا ہے جس کو نہ صرف جانور اور مویشی بے حد پسند کرتے ہیں بلکہ شاندار غذائیت کی بدولت ماٹ گراس سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے ۔

انہوںنے بتایاکہ ماٹ گراس ایک ایسا پودا ہے جو سخت ترین گرمی بھی بآسانی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس چارے کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ موسم برسات میں تیزی سے پھلتا پھولتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار ماٹ گراس کی کاشت کے متعلق مزید رہنمائی اور معلومات کے حصول یا مشاورت کیلئے جامعہ زرعیہ کے ماہرین زراعت یا فری ایگری کلچر ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :