آ سٹریلوی مہلک ترین مکڑی کے کاٹنے سے متاثرہ لڑکے کو ریکارڈ تریاقی 12 خوراکیں دے کر زندہ بچا لیا گیا

جمعہ 24 فروری 2017 17:53

آ سٹریلوی مہلک ترین مکڑی کے کاٹنے سے متاثرہ لڑکے کو  ریکارڈ تریاقی ..
سڈ نی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) آ سٹریلوی مہلک ترین مکڑی کے کاٹنے سے متاثرہ لڑکے کو ریکارڈ تریاقی خوراکیں دے کر زندہ بچا لیا گیا جبکہ متاثرہ لڑکے کو زندہ بچانے کے لئے اینٹی وینم 12 خوراکیں یکے بعد دیگرے دی گئیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ڈیلی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت سڈنی کے شمالی علاقہ میں میتھیو میچیل نامی لڑکا گھر کی صفائی کے دوران اپنے والد کی مدد کر رہا تھا کہ اسی دوران والد کے پرانے جوتے میں رینگنے والی فنل ویب نامی مکڑی نے میتھیو کی انگلی پر اپنے پنجے گاڑ دیئے جس پر میتھیو کو تکلیف اور زہریلے اثرات سے بچانے کے لئے فوری قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے میتھیو کو اینٹی وینم ( تریاق) کے 12 کی تعداد میں ریکارڈ ٹیکے لگائے تب کہیں جا کر میتھیو کی جان میں جان آئی اور ڈاکٹرز اسے زندہ بچانے میں کامیاب ہو گئے ۔

بعدازاں پکڑی گئی مکڑی کو آسٹریلیئن ریپٹائل پارک پہنچا دیا گیا جہاں اس مکڑی کے زہر کا تریاق بنایا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :