مہران یونیورسٹی جامشورو، آئی او ٹی لیبارٹری قائم ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کا افتتاح کیا

جمعہ 24 فروری 2017 18:16

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ شعبہ میں آئی او ٹی (انٹرنیٹ آف تھنگس ) کے نام سے لیبارٹری قائم کردی گی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے لیبارٹری کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیلیکام ڈیپارٹمنٹ کام کر رہا ہے اور یہ لیبارٹری ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے جس کی اہم بات یہ ہے کہ اس لیبارٹری کے لئے یونیورسٹی کا کوئی بھی فنڈ مختص نہیں کیا گیا بلکہ یہ لیبارٹری استاتذہ اور طلبہ و طالبات نے اپنی مدد آپ کے تحت قائم کی ہے شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر فیصل کریم شیخ نے کہا کہ آئی او ٹی لیبارٹری میں مختلف ٹیکنالوجیکل ایپلیکشنس کے متعلق طلبہ تربیت حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ لیبارٹری کے لئے شعبہ کے طلبہ نے دن رات محنت کی ہے اور یہ بہترین تربیتی مرکز کے طور پر کام کرتی رہے گی اس موقع پر ڈن فیکلٹی آف الیکٹریکل الیکٹرونکس اینڈ کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چودھری ، ڈاکٹر مختیار انڑ، شعبہ کے طلبہ و طالبات بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :