پی آئی اے کا انوکھاکمال ،جہازبھی بس بن گیا،7مسافروں نے مدینہ تک کھڑے ہوکرسفرکیا

جمعہ 24 فروری 2017 22:20

پی آئی اے کا انوکھاکمال ،جہازبھی بس بن گیا،7مسافروں نے مدینہ تک کھڑے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء)پی آئی اے کے باکمال لوگ اورلاجواب سروس کاانوکھاکمال ،جہازبھی بس بن گیا،7مسافروں نے مدینہ تک کھڑے ہوکرسفرکیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے انکشاف کیاکہ پی آئی اے کی مدینہ جانے والی پروازپی کے 763جمعہ کے روزروانہ ہوئی توجہازمیں 409مسافروں کی گنجائش تھی لیکن 416مسافرسوارتھے اور7مسافرکھڑے تھے ائیرہوسٹس نے پائلٹ کوآگاہ بھی کیالیکن پائلٹ نے پروازاڑادی۔(یاسرعباسی)