وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس

پنجاب بھر میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم دشمن ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش کررہا ہے،ہمیں مل کر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے مزیدجانفشانی او رمحنت سے کام کرنا ہوگا،،شہبازشریف ڈیفنس واقعہ کے بارے میں رپورٹ پیش ،واقعہ سلنڈر دھماکوں کے باعث پیش آیا، فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ

جمعہ 24 فروری 2017 22:20

وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت جمعہ کو یہاں صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دشمن ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش کررہا ہی- ہمیں مل کر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہی-انہوں نے کہاکہ موجودہ غیر معمولی حالات غیر معمولی اقدامات کے متقاضی ہیںاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے مزیدجانفشانی او رمحنت سے کام کرنا ہوگا-وزیراعلی نے پنجاب بھر میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ایسے عناصر کے خلاف ہر جگہ بلا امتیاز کارروائی کی جائی-انہوں نے کہاکہ عوام کے جان ومال کا تحفظ اور قیام امن ہماری اولین ترجیح ہے -انہوں نے کہاکہ افغان آبادیوں کی بھی بھرپور چیکنگ کی جائے اورمشتبہ افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائی-متعلقہ ادارے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ایسے عناصر کی بیخ کنی یقینی بنائیں- اجلاس کے دوران وزیراعلی کو ڈیفنس میں ہونے والے واقعہ کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی- فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سلنڈر دھماکوں کے باعث پیش آیااو راب تک کی تحقیقات کے مطابق جائے حادثہ سے بارودی مواد کے شواہد نہیں ملے -صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ، لیفٹیننٹ کرنل(ر) محمدایوب ، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ او رمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی -

متعلقہ عنوان :