وزیر اعلیٰ پنجاب کاراولپنڈی میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات کا سخت نوٹس، اے ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ صدر راولپنڈی کو فوری معطل کرنے کا حکم

جمعہ 24 فروری 2017 23:15

وزیر اعلیٰ پنجاب کاراولپنڈی میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راولپنڈی میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے اے ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ صدر راولپنڈی کو فوری معطل کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راولپنڈی میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات پر سخت ایکشن لیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اے ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ صدر راولپنڈی کو فوری معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں ۔ …(م د )