سیڑھیوں سے گر کر ہرجانے کا مطالبہ کرنے والی کو جج کا کرارا جواب

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 24 فروری 2017 23:52

سیڑھیوں سے گر کر ہرجانے کا مطالبہ کرنے والی کو جج کا کرارا جواب
ایک عورت نے کلب کی سیڑھیوں سے گرنے کے بعد کلب پر ہرجانے کا مقدمہ کر دیا۔ جج نے مقدمے کا فیصلہ کرتے ہوئے عورت کو بتایا کہ وہ سیڑھیوں سے اپنے وزن، نشے کی حالت اور اونچی ایڑیوں والے جوتوں میں لاپروائی سے چلنے کی وجہ سے گری ہے۔
52سالہ  ارین 2012 میں سوہو کے مشہور کلب کی سیڑھیوں سے گر گئی تھی، جس کے باعث اس کی کلائی اور کہنی ٹوٹ گئی تھی۔مسز ایرن نے کوشش کی کہ کلب سے اپنی چوٹوں کا ہرجانہ وصول کرے۔

(جاری ہے)


جج ہیتھر باؤچر نے مسز ایرن کو بتایا کہ وہ نشے ، موٹاپے اور اونچی ایڑیوں والی جوتیوں کے باعث گری۔
جج نے کہا     مسز ایرن 115 کلو گرام کی ہے اور اسے سیڑھیوں پر خاصی جگہ لینی چاہیے مگر اس نے ہینڈ ریل استعمال نہیں کی۔ اس سے پہلے مسز ایرن نے عدالت کو بتایا تھا کہ اس نے صرف ڈیڑھ گلاس شیمپئن اور ایک گلاس ریڈ وائن پی تھی لیکن ہسپتال کی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ وہ نشے میں دھت تھی۔
جج کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں اسے کلب کی طرف سے کوئی غفلت نظر نہیں آتی۔
اس واقعے کے بعد مسز ایرن کا وزن 31 کلو گرام کم ہو گیاہے۔