بھارتی ایما پر پاکستان کی مخالفت کرنے والے افغانستان کو تاجکستان کا زبردست جھٹکا

تاجکستان نے چار ملکی منصوبے میں پاکستان روڈ لنک کیساتھ منسلک ہونے کا فیصلہ کرلیا

ہفتہ 25 فروری 2017 20:43

بھارتی ایما پر پاکستان کی مخالفت کرنے والے افغانستان کو تاجکستان کا ..
دوشنبے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) تاجکستان نے افغانستان کوپس پشت ڈالتے ہوئے چار ملکی منصوبے میں پاکستان روڈ لنک کیساتھ منسلک ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک منصوبے کے دشمن بھارت کی ایما پر پاکستان کی مخالفت کرنے والے افغانستان کو تاجکستان نے زبردست جھٹکا دیتے ہوئے پاک ، چین، کرغستان، قازقستان روڈ لنک منصوبے میں شمولیت کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ درخواست کر دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کوارڈیلیٹرل ٹریفک ان ٹرانزٹ ایگریمنٹ میں پاکستان، چین ، کرغزستان اور قازقستان شامل تھے اور افغانستان بھی اس معاہدے کا ممکنہ حصہ تھا لیکن کابل حکومت مسلسل معاہدے کو حتمی شکل دینے سے گریزاں تھی . اس صورتحال میں تاجکستان نے پاکستان کو وسطی ایشیا کیساتھ منسلک کرنے کیلئے افغانستان سے ہٹ کر متبادل اور علیحدہ روڈ لنک پر کام کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے منصوبے میں شمولیت کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ درخواست کر دی ہے جسے منظور بھی کر لیا گیا ہی. واضح رہے کہ یہ معاہدہ ٹرانزٹ ٹریفک اور تجارت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کیلئے پاکستان، چین، کرغزستان اور قازقستان کے مابین کیا گیا تھا اوراس میں تاجکستان کے اس فیصلے کے بعد تاجک تجارتی قافلوں کو افغان سرزمین استعمال کئے بغیر ہی پاکستانی بندرگاہوںخصوصاًً گوادر پورٹ تک رسائی حاصل ہو جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :