اسلامی یونیورسٹی کے طالب علم نے لمز بین الاقوامی دستاویزی فلم میلہ لوٹ لیا

ہفتہ 25 فروری 2017 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے طالب علم سہیل اصغر نے لمز میںہونے والے بین الاقوامی دستاویزی فلم میلے میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوراڈ جیت لیا۔ سہیل کی تیار کردہ دستاویزی فلم ونی کی قبیح رسم پر مبنی ہے جس میں انہوں نے کسی کے جرم کی سزا پانے والی عورت کی کہانی کو فلمایا ہے۔

اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ فلم 11 سالہ ایک بچی کی کہانی پر بنائی گئی جو ونی کی رسم کی بھینٹ چڑھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ میلہ جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس میں خطے کے نامور اور ہونہار فلم ساز حصہ لیتے ہیں اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ہونہار طالب علم کو ان کی کامیابی کے اعتراف میں شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر اقبال نے اعزازی شیلڈ سے نواز اور کہا کہ سہیل کی کامیابی شعبہ کے جملہ طلباء کے لیے ایک تحریک اور پیغام ہے کہ لگن اور محنت کامیابی کے راستے کی طرف کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ سہیل اصغر اس سے قبل آسٹریلیا میں ہونے والے بین الاقوامی دستاویزی فلم میلے میں بھی بہترین فلمساز کا ایوراڈ جیت چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :