لمزکے 16ویںکانووکیشن میں 326 ایم بی بی ایس اور 93 بی ڈی ایس سمیت 419 انڈر گریجوئٹ اور 124 پوسٹ گریجوئٹ کو ڈگریاں دی گئیں

ہفتہ 25 فروری 2017 23:01

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء)لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے 16ویںکانووکیشن میں 326 ایم بی بی ایس اور 93 بی ڈی ایس سمیت 419 انڈر گریجوئٹ اور 124 پوسٹ گریجوئٹ ڈگریاں دی گئیں، جس میں 80 فیصد تعداد طالبات کی ہے۔ کانووکیشن میں بہترین تعلیمی کارکردگی کے باعث پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 38 گولڈ میڈکل اور 25 سلور میڈل دیے گئے۔

کانووکیشن شروع ہونے کے وقت سانحہ سہون کے شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔کانووکیشن میں وزیراعلیٰ سندہ سید مراد علی شاہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ کانووکیشن میں صوبائی وزیر برائے ہلتھ ڈاکٹر سکندر میندھرو، صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو، ڈاکٹر سکندر شورو اور سیکریٹری ہیلتھ فصل للہ پیچوہو سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندہ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات مبارک کے مستحق ہیں اور اب وہ پریکٹیکل زندگی میں جا کر اپنی ذمہ واریاں ادا کرینگے۔انہوں نے طالب علموں سے مخاطت ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کا ہر ایک قدم غریب عوام کی خدمت اور ملک کی بہتری کے لیے ہونا چاہیے، آپ مستقبل ہو اور آپ کو وطن کی خدمت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کثیر تعداد میں طالبات کی جانب سے ڈگریاں حاصل کرنا خواتین کی آزادی سمیت فخر کی بات ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ خواتین کسی بھی صورت مرد حضرات سے کم نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی حکومت نے تعلیم اور صحت کو ہمیشہ ترجیح دی ہے اور پی پی پی حکومت نے ہمیشہ ہسپتالوں اور اسکول کھولنے پر توجہ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ جہاں 1988ء میں شہید رانی بینظیر بھٹو نے آکر طالبات کو خراج پیش کیا تھا آج وہ وہاں موجود ہیں۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر نوشاد احمد شیخ نے کہا کہ کانووکیشن میں بڑی تعداد میں ادبی، تعلیمی، سیاسی، حکومتی شخصیات یمت صحافیوں کی کانووکیشن میںشرکت اس ادارہ سے انکی دلی محبت کا یقین دلاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے سے 8ہزار کے قریب ڈاکٹر ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں اور بڑی تعداد میں طالبات کی جانب سے ڈگریاں حاصل کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ سندہ کے لوگ اپنی بیٹیوں کو بہتر تعلیم دلانے میں دیگر صوبوں کی مناسبت آگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی طالب علموں کی دوسری ماں ہے ایک ماں نے جنم دیا اور دوسری ماں نے معاشرہ کا اہم شہری بنایا۔انہوں نے کہا کہ انکی ترجیح ہے کہ بلاول میڈیکل کالیج کو جلد شروع کرنا ہے جہاں 100طالب علم تعلیم حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ انڈس وائی وے پر ہونے والے حادثات اور دہشتگری کے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی میں ایڈوانس ڈائگنوسز سروسز سینٹر قائم کیا جا رہا ہے تاکہ ان واقعات میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔