پاک فوج میں کمیشنڈ افسران کے لئے 140 پی ایم اے لانگ کورس کے تحت رجسٹریشن کا مرحلہ شروع

ہفتہ 25 فروری 2017 23:02

پاک فوج میں کمیشنڈ افسران کے لئے 140 پی ایم اے لانگ کورس کے تحت رجسٹریشن ..
لاڑکانہ۔ 25فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) پاکستان آرمی کے سلیکشن و بھرتی سینٹر پنوعاقل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج میں کمیشنڈ افسران کے لئے 140 پی ایم اے لانگ کورس کے تحت رجسٹریشن کا مرحلہ شروع کیا گیا ہے جس کے لئے امیدوار یکم نومبر 2017ء پر انٹر پاس 17 سال سے 22 سال عمر، گریجوئیشن پاس (دو سال) 17 سالوں سے 23 سال عمر، گریجوئیشن (چار سال) 17 سالوں سے 24 سال عمر اور آرمی میں کام کرنے والے 17 سالوں سے 25 سال عمر رکھتے ہوں اور ایف اے، ایف ایس سی میں 60 فیصد مارکس حاصل کرنے والے یا بی اے، بی ایس سی، بی بی اے میں 60 فیصد سے زائد مارکس حاصل کرنے والے اور ایف اے، ایف ایس سی میں 50 فیصد مارکس حاصل کرنے والے اس کورس کے لیے اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ امیدوار جنہوں نے ایف ایس سی پارٹ ون میں 60 فیصد مارکس حاصل کیے ہوں اور وہ امیدوار ایف ایس سی پارٹ ٹو میں بیٹھنے کے اہل ہیں، وہ ادارے کی جانب سے جاری کردہ ہوپ سرٹیفکٹ کے تحت اس کمیشن میں اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں، رجسٹریشن کروانے والے امیدوار کا غیرشادی شدہ پاکستان نوجوان ہونا ضروری ہے۔ امیدواروں کو اپنی تصدیق شدہ تعلیمی اسناد کی فوٹو کاپی سیٹ، چار عدد فوٹو گرافس، قومی شناختی کارڈ یا ’’ب‘‘ فارم یا والد کا قومی شناختی کارڈ کی کاپی اس کورس میں مطلوب ہونگے۔

وہ رجسٹریشن کے لیے 6 فروری 2017ء سے 12 مارچ 2017ء تک اس ویب سائیٹ ایڈریس www.joinpakarmy.gov.pk پر آن لائین بھی کی جاسکتی ہے۔ بھرتی سینٹر میں امیدوار شروعاتی انتخاب کے دوران ان سے انٹیلی جنس ٹیسٹ، اکیڈمک ٹیسٹ، فزیکل ٹیسٹ اور طبی ٹیسٹ ضرور لی جائے گی۔ مزید جاننے کے لیے ٹیلیفون نمبر 7072357-0333، 5805599-071 یا دی گئی ویب سائیٹ پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :